اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے رکن عزت الرشق نے غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ کے محاصرے اور مصر کی طرف سے رفح سرحدی گذرگاہ بند رکھے جانے پر تنقید کرتے ہوئے مصر کی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ رفح سرحدی گذرگاہ کو ہمیشہ کیلئے کھلا رکھے۔ قابل ذکر ہے کہ مصری حکام نے اتوار کے روز رفح سرحدی گذرگاہ کو دو روز کیلئے کھلا رکھنے کا اعلان کیا ہے۔مصر کی جانب سے رفح سرحدی گذرگاہ کو صرف ہنگامی بنیادوں پر ہی کھولا جاتا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ اس گھرگاہ کو مصر کی جانب سے بند رکھے جانے کے سبب غزہ کو عوام کو، کہ جن کا صیہونی حکومت نے کئی سالوں سے محاصرہ کررکھا ہے، شدید مسائل و مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔
.......
/169